ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: بوٹ پر سوار ہوکر مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلا ماہی گیر اچانک لاپتہ؛ سمندر میں غرق ہونے کا شبہ

بھٹکل: بوٹ پر سوار ہوکر مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلا ماہی گیر اچانک لاپتہ؛ سمندر میں غرق ہونے کا شبہ

Sun, 10 Jan 2021 01:05:29    S.O. News Service

بھٹکل 9 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل بندر سے بوٹ پر سوار ہوکر مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلا ماہی گیر اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بیچ سمندر میں وہ مچھلیوں کے پکڑنے کے دوران سمندر میں گر گیا ہوگا۔

ماہی گیر کی شناخت سُشیل کانت (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے ہے۔

بتایا گیا ہے سُشیل سنیچر صبح بھٹکل بندرگاہ سے  جل رانی بوٹ پر سوار ہوکر مچھلیاں پکڑنے کے لئے نکلا تھا،  مگر بوٹ واپس کنارے آنے سے پہلے ہی لاپتہ ہوگیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ غالباً بیچ سمندر میں ہی وہ حادثاتی طور پرگر گیا ہوگا ۔

دو ماہی گیری بوٹوں سمیت کوسٹل سیکوریٹی   پولس بھی سمندر میں اس کو تلاش کررہی ہے ۔


Share: